جیکب آباد:جیکب آباد میں خسرہ سے دو جڑواں بہنیں فوت ہوگئیں، تیسری بہن کی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محلہ رائفل ناکہ میں محسن میکن کی دو جڑواں بیٹیاں دو سالہ ظہرہ اور کبری خسرہ کی وبا کا شکار ہوکر فوت ہو گئی جبکہ تیسری بیٹی عائشہ کی حالت بھی تشویشنا ک بتائی جاتی ہے جسے شہباز بیس کی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ایک ہی گھر سے دو معصوموں کی لاشیں اٹھنے پر علاقے کا ماحول سوگوار ہو گیامعلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کی وبا کے باعث ضلع میں ہونے والی اموات کے بعد مہم شروع کی گئی تھی جس میں یہ بچیاں ویکسین سے رہ گئی تھیں۔
کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ایک شخص کی ملی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے ڈاکٹر بانو روڈ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے ہسپتال پہنچا دی گئی جہاں اسے ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی گئی ہے۔
Share this: