گوادر میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، مواصلاتی نظام درہم برہم

گوادر:گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر میں اب تک 57.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ طوفانی بارش سے مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ضلع گوادر سمیت مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم تاحال موجود ہے جس کے باعث مزید بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پسنی میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گوادر میں 57 ملی میٹر، اورماڑہ میں 27 ملی میٹر،کیچ اور جیوانی میں 24 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ میں 8 ، قلات میں 4، خضدار، دالبندین اور پنجگور میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post