بلوچستان کے کئی مقامات پر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

کوئٹہ::ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، بلوچستان کے کئی مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال دیے ، بلوچستان کے کئی مقامات پر بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں بارشوں کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔کوئٹہ اور ژوب کا پارہ منفی دو تک گر گیا جبکہ قلات اور سبی میں درجہ حرارت دو ریکارڈ کیا گیا ۔ بالائی علاقوں کنجوغی،زیارت میں رات گئے سے وقفے وقفے کے ساتھ برفباری جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی اور شمالی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج رہا ، موٹروےایم2ٹھوکر نیازبیگ سے کالاشاہ کاکو تک اور کالاشاہ کاکو سے شیخوپورہ تک بند کردی گئی ۔ موٹروےایم3فیض پورسےسمندری تک دھند کےباعث بندکی گئی ۔ لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 331ریکار ڈ کیاگیا ۔ دوسری جانب آج کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہے گا جبکہ شہر میں شمال شرقی سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر قائد میں 3 تا 5 جنوری کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post