جہلم:صوبہ پنجاب کے شہر جہلم ميں غربت سے تنگ ماں نے 3 بيٹيوں کی جان لینے کے بعد خود کشی کی کوشش ک، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پنڈ دادن خان کے علاقے ہرن پور ميں ماں نے 6 سالہ زويا، 4 سالہ جنت اور ايک سالہ فائزہ کے گلے کاٹ ديے۔
بعد ازاں خاتون نے خود کو بھی آگ لگالی تاہم انہیں بجانے کی کوشش کی گئی اور تشويشناک حالت ميں اسپتال منتقل کيا گيا۔پوليس کی ابتدائی تفتيش کے مطابق خاتون کا شوہر رکشہ ڈرائيور ہے اور غربت کی وجہ سے اکثر گھر ميں جھگڑا رہتا تھا۔مقتولین کی لاشيں تحصيل ہيڈکوارٹرز اسپتال منتقل کر دی گئيں۔
Share this: