کوئٹہ: ڈیرہ اللہ یار میں دستی بم حملہ 17افراد زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق اتوار کو ڈیرہ اللہ یار کے علا قے صحبت پورک چوک پر نامعلوم افرا دنے دستی بم پھینکا جو زور دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2ٹریفک پو لیس اہلکار وں سمیت 17افراد زخمی ہو گئے پولیس نے زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پو لیس اور سیکو رٹی اداروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے مزید کاروائی جا ری ہے۔
Share this: