سندھ میں سی این جی اسٹیشن ڈھائی ماہ کیلئے بندکردیئے گئے

کراچی: سندھ بھر میں بدھ سے سی این جی اسٹیشنوں کو ڈھائی ماہ کے لئے بند کر دیا گیا ہے، سی این جی اسٹیشنز کو 15فروری تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔کمپنی نے کہا ہے کہ غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے جبکہ زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال ہے۔دوسری جانب سوئی ناردرن کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی تجویز پر اوگرا آج سماعت کرے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post