بھارت :حکومت نے ٹیکس میں کمی کردی،پیٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا

،
نئی دہلی:بھارت میں نئی دہلی کی حکومت نے عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے پیٹرول کے ٹیکس میں کمی کردی جس کے بعد پیٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی حکومت نے پیٹرول کی مد میں لیے جانے والی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو 30 فیصد سے کم کر کے 19.40 فیصد کردیا جس کے بعد بھارتی دارالحکومت میں پیٹرول کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہوگئی۔نئی دہلی حکومت نے اعلان کیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگیا،پیٹرول کی قیمت اب 95.97 فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل پر بھی ایکسائز ڈیوٹی کم کی گئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post