مشکے: فوجی ہیڈ کوارٹر پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا،بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مشکے میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے مشکے گجر میں پاکستان فوج کی ہیڈ کوارٹر پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ راکٹ کا ایک گولہ مورچہ اور ایک ہیڈ کوارٹر کے اندر جاگرا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ واضح رہے کہ مشکے میں کالج کی عمارت پر قبضہ کرکے اسے فوجی ہیڈکوارٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post