ریاض:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایاکہ خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ ایک لاکھ ریال تک پہنچ سکتا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اپنی اور دوسروں کی سلامتی کے لیے ہر وقت ماسک پہنے رکھنا ضروری ہے۔
Share this: