اطلاعات کے مطابق سندھ سے چار ماہ قبل جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا سندھی قوم پرست کارکن آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ چکا ہے-
وائس فار مسنگ پرسنز اف سندھ کے جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق رواں سال اگست کے مہینے میں کراچی سے پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیا گیا قوم پرست کارکن ذاکر سہتو آج صبح بازیاب ہوکر گھر پہنچ چکا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ چار ماہ سے سندھی قومپرست تنظیمیں ذاکر سہتو کی بازیابی کے لیئے نوابشاہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے جبکہ چار روز قبل کراچی سے ایک اور لاپتہ کارکن آکاش سرگانی بھی بازیاب ہوئے ہیں۔
وائس فار مسنگ پرسنز اف سندھ نے لاپتہ قوم پرست کارکنان کی بازیابی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا امید ہے کہ دیگر لاپتہ کارکنان کو بھی رہا کیا جائے گا۔