عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیٹگری 5 کا سمندری طوفان فلپائن کے جنوبی ساحل سے ٹکرا گیا۔ 200 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں اورموسلا دھاربارش سے بجلی کے متعدد کھمبے اوردرخت اورچھتیں گرگئیں۔
سمندری طوفان اور تیز بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 12 سے زائد فراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔سمندری طوفان رائے سے قبل 1 لاکھ افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا تھا۔ فلپائن کے کوسٹ گارڈز کے مطابق 80 سمندری جہازوں میں موجود 4000 افراد سمندر میں پھنس گئے۔