گوادر دھرنے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی خواتین میں رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دھرنے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی چند خواتین میں رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان ‘گوادر کو حق دو’ تحریک کے دھرنے میں پہنچے تھے جہاں معاہدے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ دھرنے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی چند خواتین میں رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مطالبات پورے کرنے کی حکومتی یقین دہانی پر ’گوادر کو حق دو تحریک‘ کا دھرنا ختم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو نے خواتین میں 5، 5 ہزار روپےتقسیم کیے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر عبدالرحمان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سےگوادر میں رقوم تقسیم کرنے کی باتیں غلط ہیں، وزیراعلیٰ نےغریب خواتین کو امداد کےطور پر رقم دی، کچھ عناصر رقوم کی تقسیم سے متعلق پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے دھرنا ختم ہونے کے بعد باہر جاتے وقت تین خواتین کو رقم دی تھی، دھرنے کے شرکا میں وزیراعلیٰ کی جانب سے رقم تقسیم نہیں کی گئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post