مچھ:مچھ بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا مچھ بازار کے ویگن اسٹاپ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص فدا حسین ولد بچل خان مگسی سکنہ بھاگ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے مقتول کی لاش سول ہسپتال مچھ منتقل کردی جہاں ضابطے کی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا تاہم وجہ قتل معلوم نہ ہوسکا اس سلسلے میں مزید تحقیقات مچھ پولیس کررہی ہے۔
Share this: