،
کوئٹہ:کوئٹہ میں ائیرپورٹ پولیس تھانے کے حوالات میں بند ملزم جھلس کرجاں بحق ہوگیا ایس ایچ او سمیت چار اہلکاروں کو معطل کردیا گیا انکوائری تشکیل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس تھانے میں ایک ملزم ظہور احمد کسی مقدمے میں گرفتار اور حوالات میں بند تھا گذشتہ رات کو حوالات میں آگ کے باعث جھلس کرجاں بحق ہوگیا آگ لگنے اور اس سے ملزم کے جاں بحق ہونے کی وجوہات فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے حوالات میں موجود کمبل و بستروں کو آگ لگایا جس سے وہ جھلس کر زخمی ہوا جوبعد میں ہسپتال میں چل بسا تاہم اس واقعہ کا آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او عجب خان کاکڑ، سمیت چار اہلکاروں کو معطل کردیاہے ایس پی ہیڈ کوارٹر کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے جو واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ ڈی آئی جی کو پیش کرینگے۔
Share this: