حب(نامہ نگار ) شہر کے قریب زیر تعمیر شمالی بائی پاس سے ہندو تاجر کی لاش برآمد لاش کے قریب سے مقتول کی کار بھی ملی ہے شناخت 46 سالہ رمیش لال ولد نند لال ساکن رتو ڈیرو لاڑکانہ سندھ سے کی گئی ہے پولیس کے مطابق مقتول کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کرکے لاش پھینک دی گئی ملنی لاش کی شناخت کرنے والے ایک قریبی عزیز نے بتایا ہے کہ مقتول گزشتہ روز لاڑکانہ سے اپنی کار میں نکلا جسکے بعد لاپتہ تھا اور موبائل فون بھی بند آرہا تھا
Share this: