قلات میونسپل کمیٹی کا مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان

قلات:میونسپل کمیٹی قلات نے مطالبات کے حق میں مکمل کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔ بلوچستان کے بلدیاتی اداروں کے نان سیلری فنڈز کی بندش، 25 فیصد الانس پر عمل درآمد سمیت دیگر مطالبات کے حق میں اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ظالمانہ اور ناجائز رویے کے خلاف صوبائی تنظیم کے کال پر قلات میں مکمل طور پر کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا جبکہ آج سے صوبہ بھر کی طرح قلات میں بھی مطالبات کے منظوری تک دفتری کام و صفائی کا کام بند ہوگا۔ میونسپل کمیٹی کے منظور احمد لانگو مولوی رشید احمد مینگل و دیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بلدیاتی اداروں کے نان سیلری فنڈز کی گزشتہ چھ مہینوں سے بندش قلات سمیت پورے بلوچستان کے میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشن ودیگر ادارے مفلوج ہوچکے ہیں، ٹریکٹرز فائر بریگیڈ، صحت و صفائی کے مشینری کے ایندھن کے اخراجات کیلئے پٹرول پمپ والوں نے ادھار دینا بند کردیا اور کنٹی جنسی نہ ہونے کی وجہ سے عارضی ملازمین کے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہورہی جبکہ محکمہ فنانس بلوچستان کی ظالمانہ رویہ اور نان سیلری فنڈز کی بلا جواز بندش کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کر رہے ہیں اور صفائی سمیت بلدیاتی اداروں کی تمام سرگرمیاں معطل کردی جارہی ہے حالات اس حدتک خراب ہیکہ عارضی اور ڈیلی ویجز ملازمین جو کہ دن رات کچرہ اٹھانے اور نالیوں کی صفائی پر پورا مہینہ خوار ہوتے ہیں انکی تنخواہوں کی ادائیگی بھی محکمہ فنانس کی ناانصافی اور ظالمانہ رویہ کی وجہ ملازمین نام شبینہ کا محتاج ہوکر رہ گئے ہیں، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہیگا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post