کولواہ میں فوج نے ندی نالوں اور پہاڑی راستوں پر بارودی سرنگ بچھا رہی ہے

قابض پاکستانی فورسز کیچ کولواہ کے علاقہ بلور اور سکک کے دونوں دیہاتوں کے پہاڑی ندی نالوں میں بارودی سرنگ بچھانا شروع کردیاہے ۔علاقائی لوگوں کا کہنا ہے فورسز گذشتہ دنوں ہونے والے فوجی آپریشن دوران بارودی سرنگ بچھادیئے تھے ۔انکے واپس ہونے کے بعد سرمچاروں نے تین
بارودی سرنگ ناکرہ کردیئے تھے ۔تاہم ہفتہ کی صبح پھر فورسز ان ندی نالوں میں گئے ہوئے ہیں خدشہ ہے کہ انھوں نے پھر بارودی سرنگ بچھادیئے ہونگے کیوں کہ فورسز شام تک لوٹ چکے ہیں ۔اور پچھلے بچھائے جانے والے سرنگوں کے خالی کھڈے دیکھ کر فورسز پریشان ہوئے ہیں ۔علاقائی لوگوں کو حراساں کر رہے ہیں کہ انھیں کس نے ناکارہ بنادیاہے ۔ سول سوسائٹی کولواہ نے فورسز کے بارودی سرنگ بچھائے جانے کی عمل کی سختی سے مذمت کی ہے اور کہاہے کہ وزیرستان فاٹاکی طرح فورسز یہاں بھی دہشت گردی کرکے بارودی سرنگ بچھارہے ہیں ۔جوملکی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post