بی ایل اے نے تربت میں پاکستانی فورسز پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جارہ کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ رات تربت شہر میں ایئر پورٹ روڈ پر قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار زخمی ہوئے جبکہ چوکی کو نقصان پہنچا۔
حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔