بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابقہ سیکرٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے ٹیوٹ میں پاکستانی کوسٹ گارڈ کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے لکھاہے کہ
مقبوضہ بلوچستان کے اوتھل میں کوسٹ گارڈ کی جانب سے رشوت طلب کرنے، بسوں کو غیر ضروری طور پر گھنٹوں روک رکھنے اور مسافروں کی تذلیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بس کے مالک نے اپنی ہی بس کو آگ لگا دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کوسٹ گارڈ کی وہ چوکی ساحل سے تقریباً 70 کلومیٹر دور خشکی پر ہے۔