بھائی کو پاکستانی فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا – بھروز دلاوری

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے رہائشی بھزاد دلاوری کے بھائی بھروز دلاوری نے کہا ہے کہ رواں سال 30 نومبر کو ان کے بھائی کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے – انکے مطابق شام کے وقت میرے بھائی بھزاد دلاوری کو پاکستانی فورسز نے چتکان ایف سی کیمپ کے قریب گاڑی سے اتار کر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا – انہوں نے کہا کہ میرا بھائی پچھلے پانچ دنوں سے مسلسل ایف سی کیمپ میں خفیہ اداروں کے زیر حراست میں تھا اور ہمیں کہا جا رہا تھا کہ تحقیقات کے بعد اس اس پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ہے – انہوں نے کہا کہ جب پانچ دن کے بعد اسے رہا کیا گیا تو کیمپ سے باہر نکلتے ہی دوبارہ اسے اٹھا کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک طالب علم ہے جو css کی تیاری کررہا تھا لیکن اسے جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا – انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اپنے آئین کی پاسداری نہیں کرتے ہیں اور نہ اپنی بنائی ہوئی قانون کا احترام کرتے ہیں – انہوں نے ملکی اعلیٰ عدالیہ اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ اگر میرے بھائی نے کوئی جرم کی ہے تو اسے عدالت میں پیش کریں اور ہم تمام انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ میرے بھائی کی رہائی کیلئے ہماری آواز اٹھائیں –

Post a Comment

Previous Post Next Post