کل تک دھرنا جاری رہے گا، مشاورت سے آئندہ لائحہ عمل طے کرینگے۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

گوادر حکومتی وفد اور مولانا ہدایت الرحمان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ اختتام پذیر ہو گیا۔ مولانا نے حکومتی وفد سے مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوسٹ گارڈ کی جانب سے تحویل میں لیے گئے تمام کشتیاں واپس کی جائیں گی جس کی ذمہ داری ظہو ر بلیدی نے خو د لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل کوسٹل ہائی ویز پر طے شدہ منصوبے کے مطابق احتجاج کیا جائے گا جبکہ کل تمام افراد سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بارڈر کے مسئلے پر 7 دن کی مہلت مانگی ہے کہ 7 دن کے اندر تمام معاملات کو نمٹایا جائے گا۔ انہوں نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر اداروں نے ہمارے کسی بھی بندھے کو اٹھایا یا لاپتہ کیا تو اس کا مطلب یہی ہوگا کہ ہمارا اور حکومت کے درمیان معاہدہ ختم ہے۔ انہوں نے تمام شرکاء کی جرات و ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کا آخری فیصلہ آپ تمام افراد کے ساتھ مل بیٹھ کر کیا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post