مطالبات تسلیم نہ ہونے کیخلاف ڈاکٹرز، نرسز کا ریلی نکالنے کا اعلان

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان، ینگ نرسز ایسوسی اور پیرامیڈیکس ایسوسی کی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز، ینگ نرسز اور پیرامیڈیکس مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کے خلاف آج دوپہر بارہ بجے ریلی نکالیں گے،اگر ڈاکٹرز پر تشدد کیا گیا تو ہم اسی وقت ایمرجنسی سروسز سے دستبردار ہوجائیں گے آئندہ 48گھنٹوں میں مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ینگ ڈاکٹر زصوبے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز سے دستبردار ہوجائیں گے۔یہ بات انہوں نے منگل کو سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو ہماری خدمات درکار نہیں تو ہمیں ملازمت سے نکال دے ہمارے احتجاج کو ایک ماہ مکمل ہوگیاہے ہم ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف سمیت دیگر مطالبات کیلئے سراپا احتجاج ہیں عوام کے حقوق کی بات کرنے پر ڈاکٹروں کو پابند سلاسل کیا گیا،ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیاہم مسیحا ہیں اورعوام کیلئے بات کررہے ہیں معلوم نہیں کیوں وزیراعظم، وزیراعلی سمیت دیگر حکام خاموش ہیں،انہوں نے کہا کہ اگرہمیں احتجاج کا حق نہیں تو وزیراعظم کو بھی نہیں،آج ہمارا احتجاج ہے جہاں ہمارا دل کریگا ہم احتجاج کرینگے حکومت کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے رہے ہیں اگر ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج ہوا تو اسی وقت سے ایمرجنسی سے بائیکاٹ کا اعلان کرینگے،28 دن سے عوام خوار ہیں اور وزیر اعلیٰ کراچی میں ہیں اگر حکومت میں اتنی ہمت ہے تو ہمیں نوکری سے برخاست کر دے اورنئے ڈاکٹرز لاکر بھرتی کریں انہوں نے کہا کہ ہم 48 گھنٹے بعد ایمرجنسی سے مکمل بائیکاٹ کرینگے،آج جو فیصلہ کریں گے اسکااطلاق پورے پاکستان پر ہوگا Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post