سراج صالح کے قاتلوں کو فوری گرفتارنہ کیا گیا تو سخت لائحہ عمل طے کرینگے،آل پارٹیز کیچ

آل پارٹیزکیچ کے کنوینر خان محمد جان نے کہاہے کہ بلیدہ میں رات کی تاریکی میں گھرکے اندرگھس کر اہل خانہ کے سامنے قتل ہونے والے نوجوان سراج صالح کے نامزدقاتلوں کو انتظامیہ فوری گرفتارکرے بصورت دیگر آل پارٹیز کیچ احتجاج کا راستہ اختیارکرتے ہوئے سخت لائحہ عمل طے کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے دفترمیں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں آل پارٹیز کیچ کے ڈپٹی کنوینر عبدالغفور کٹور، پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنمانواب شمبے زئی، بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میرخلیل تگرانی، کامریڈظریف زدگ، احدالہٰی، نیشنل پارٹی کے رہنمافضل کریم، بی این پی کے رہنما شے ریاض بلوچ، محسن بلوچ، سراج بلوچ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما یلان زامرانی، پی این پی عوامی کے سراج بیبگر، نزیر احمدکٹور، تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزاردوست، جمیل عمرودیگرموجودتھے۔ کنوینر خان محمدجان نے کہاکہ آل پارٹیزکیچ کے آج کے اہم اجلاس میں 25دسمبرکی شب بلیدہ کے علاقہ گلی کوچہ میں قتل ہونے والے نوجوان سراج صالح کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور اس پرموثراحتجاج کافیصلہ کیاگیاہے، اس سلسلے میں ا ٓل پارٹیزکے نمائندے کمشنرمکران ڈویژن، ڈی سی کیچ، ڈی پی اوکیچ ودیگر متعلقہ ذمہ داراں سے ملاقات کرکے ان سے اپیل کریں گے کہ وہ امن وامان کے حوالے سے اپنا کردار صحیح طریقے سے نبھائیں اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم انتظامیہ کوکہتے ہیں کہ وہ سیکورٹی اداروں کولگام دیں کہ جہاں کہیں کوئی واقعہ ہوتووہ بے گناہ لوگوں کوتنگ کرنے سے گریزکریں، واقعات کی آڑمیں شریف شہریوں اور راہ گیروں کو تشدد اورزدکوب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنمانواب شمبے زئی نے کہاکہ بلوچستان بالخصوص مکران میں صورتحال ابترہوتی جارہی ہے، عوام کے مسائل میں اضافہ اورمشکلات سنگین ترہوتے جارہے ہیں بہتری کے آثارنظرنہیں آرہے، مکران میں بلیدہ سب سے زیادہ متاثرہے،نوجوان سراج صالح کے قاتل نامزدہیں واقعہ مقتول کے گھرکے اندر ہواہے مگر پھربھی قاتل آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بارڈر، سمندر کی بندش اور زراعت کی تباہی نے مکران کے عوام کو نان شبینہ کامحتاج بناکر رکھ دیاہے مگر اسمبلی میں بیٹھے نام نہادنمائندے عوامی مشکلات سے بے خبرہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ان مسائل سے نجات دلائیں۔ انہوں نے کہاکہ مقتول سراج صالح کاخاندان 5دنوں سے فریادکناں ہے مگرکوئی نمائندہ ان کی دادرسی کیلئے نہیں گیا، آل پارٹیزنے فیصلہ کیاہے کہ اگرخاندان کے ساتھ انصاف نہ کیاگیا تو سخت سے سخت لائحہ عمل طے کیاجائے گا اور بلیدہ میں ہونے والے احتجاج میں بھی شرکت کیاجائے گا۔ آل پارٹیزکیچ کے ڈپٹی کنوینر عبدالغفور کٹورنے اعلیٰ حکام، کمشنرمکران ڈویژن، ڈی سی کیچ سے مطالبہ کیاکہ بلیدہ میں قتل ہونے والے نوجوان سراج صالح کے نامزدقاتلوں کوفوری گرفتارکیا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتائی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میرخلیل تگرانی نے کہاکہ بلیدہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ سفاک قاتلوں نے رات کی تاریکی میں گھرکے اندرگھس کر اہل خانہ کے سامنے نوجوان سراج کوقتل کیا اورقاتل نامزدہیں مگرپھربھی قانون کی گرفت میں نہیں آسکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آل پارٹیزکیچ جہاں ظلم اور زیادتی ہوگی وہاں آواز اٹھائے گی، بی بی ملک ناز سے لیکر سانحہ ہوشاپ تک آل پارٹیزنے انصاف کی فراہمی کیلئے اپناکردار جرات مندی کے ساتھ نبھایاہے، پورا علاقہ سیکورٹی زون ہونے کے باوجود مسلح لوگوں کا قتل کے بعد بچ نکلنا سوالیہ نشان

Post a Comment

Previous Post Next Post