کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع زیارت، پشین اورقلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے یہ جھٹکے ہفتے کی صبح تقریباً 11 بجکر 39 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 اور گہرائی 10ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز قلات سے 40 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ سراسیمگی کی حالت میں دفاتر اور گھروں سے نکل آئے۔
تاہم زلزلے سے اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔