دوسرا آل ڈسٹرکٹ یارجان دوست والی بال ٹورنا منٹ بلن دشت کے نام

ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام توجیل والی بال کلب نظر آباد کی زیر نگرانی میں کھیلا جانے والا دوسرا آل ڈسٹرکٹ مرحوم یارجان دوست میموریل والی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ منگل کی شام توجیل کلب نظر آباد کی نگرانی میں کھیلا گیا جس میں زاکر الیون بلن دشت اور کلبر الیون بالیچہ مد مقابل تھے، فائنل میچ میں بلن دشت نے یکے بعد دیگرے دونوں گیم جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ بلن دشت کئی سالوں کے بعد ڈسٹرکٹ چمپئن کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر بی این پی عوامی کے مرکزی سنیئر نائب صدر میر اصغر رند تھے۔ اس کے علاوہ متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اور شائقین نے شرکت کی جبکہ نائب تحصیل دار تربت شیرجان دشتی نے فاتح ٹیم کے لیے 50 ہزار روپے نقد، اے سی تمپ صادق کبدانی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 50 ہزار روپے، اعظم دوست نے 10 ہزار روپے فاتح اور 25 ہزار روپے رنر ٹیم کے لیے اعلان کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے صدر اعظم دوست نے دشت بلن کی ٹیم کو ٹورنامنٹ جیت کر ڈسٹرکٹ چمپئن بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 20 سال کے بعد تحصیل تمپ میں اتنے بڑے ٹورنامنٹ کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں جو تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد تمپ اور دشت میں بھی بڑے ٹورنامنٹ منعقد کریں گے جس میں ڈسٹرکٹ کی تمام ٹیموں کو نمائندگی دیں گے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی کامیابی پر توجیل کلب نظر آباد کا بھی شکریہ ادا کیا

Post a Comment

Previous Post Next Post