ہرنائی:22 ستمبر کو ہرنائی بچاؤ تحریک کی جانب سے ضلع ہرنائی کے47 مطالبات کے حل کیلئے ہرنائی پیدال مارچ کرکے کوئٹہ پہنچ کرپریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کیا اور ضلع ہرنائی مطالبات تسلیم کیلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے کئی بار احتجاج بھی کیا اس کے علاوہ گورنر بلوچستان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں، اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کرکے ضلع ہرنائی کے 47 مطالبات انکے سامنے رکھے اور حل کرنے کی اپیل کی گزشتہ روز حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے صوبائی مشیر سردار مسعود خان لونی، بی اے پی ضلع ہرنائی کے سنیئر رہنماء عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ کے ہمراہ بچاؤ تحریک کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور ہرنائی بچاؤتحریک کے عہدیداروں سے تفصیلی ملاقات کی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلع ہرنائی کے تمام بنیادی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے ہرنائی بچاؤ تحریک کے عہدیداروں کی جانب سے پیش کردہ 47 مطالبات پر مشتمل مطالبات کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ ہرنائی بچاؤ تحریک کے جوضروری مطالبات 26 نومبر کو وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے دورہ ہرنائی کے موقع پر بی اے پی کے زیراہتمام منعقدہ اجتماع میں حل کرنے کااعلان کیا ہے جس عمل درآمد ہورہاہے اور جو مطالبات رہتے ہے انہیں حل کرنے کی کوشش کرینگے اور ہرنائی بچاؤتحریک نے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کی جانب سے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کااعلان کیا ہرنائی بچاؤ تحریک نے ہرنائی سے کوئٹہ 180 کلومیٹر پیدال مارچ کیاگیا پیدال مارچ میں چھوٹے بچے، بزرگ اور نوجوان شامل تھے اور تقریباََ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے شدید سردی میں 69 دنوں احتجاج پر بیٹھے رہے ہرنائی بچاؤ تحریک کا قافلہ مطالبات حل ہونے کے بعد ہرنائی کیلئے روانہ ہوئے اور ہرنائی بچاؤ تحریک کے قافلہ کو ہرنائی عوام کی جانب سے مختلف مقامات پرتپاک استقبال اور انکے اعزاز میں اسقبالیہ تقریبات، عصرانہ بھی دیاگیا ہرنائی پہنچنے پر باب ہرنائی پر بی اے پی ہرنائی اربن کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین نے صوبائی وزیر خزانہ ہرنائی حاجی نورمحمد خان دمڑ کے خصوصی ہدایت پر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ ہرنائی بچاؤ تحریک کے قافلے کا بھرپوراستقبال کرکے ان پر گل پاشی کی گئی اور انہیں ہار بھی پہنائے اور جلوس کی شکل میں ہرنائی مین چوک پہنچائے اور باچاخان چوک ہرنائی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہرنائی بچاوتحریک کے عہدیداروں نے ہرنائی پہنچنے پر حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیاجنہوں نے ہرنائی بچاؤ تحریک کے مطالبات حل کرنے کااعلان کیا ہے اور جواہم مطالبات تھے ان کا بقاعدہ وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے اعلان بھی کروایا ہے اور ساتھ دینے پر ہرنائی کے عوام کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیاہرنائی باچاخان چوک میں ہونے والے تقریب سے ہرنائی بچاؤ تحریک کے بانی و چیئرمین سید نور محمد شاہ، ملک اکبر خان ترین، ملک ظفر خان ترین، علی محمد ترین،بلوچستان عوامی پارٹی اربن کے جنرل سیکرٹری شیر باز خان ترین اور دیگر نے خطاب کیا انہوں نے ہرنائی بچاؤ تحریک کے مطالبات تسلیم کرنے اور حل کرنے کی یقین دہانی پر حلقہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی صوبائی خزانہ حاجی نور محمد دمڑ اور ضلع ہرنائی عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیاہرنائی بچاوُ تحریک کا قافلہ 22 ستمبر 2021 کو ہرنائی سے ہرنائی کے حقوق کے لئے پیدل مارچ کی صورت میں کوئٹہ کے لئے روانہ ہوا جس کی قیادت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی خدائیداد بھٹی نے کی اور انکے ہمراہ سینئر قیادت سید نور محمد شاہ، ملک اکبر خان ترین، ملک ظفر ترین، حمید اللہ ترین اور دیگر بھی شامل تھے ہرنائی بچاو تحریک نے ضلع ہرنائی کے اہم اور عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے حق دو ہرنائی کو احتجاجی تحریک کاآغاز کردیا اور حکومت سے ضلع ہرنائی/تحصیل شاہرگ کے کل 47مطالبات کو حل کرنے کا مطالبہ کیا تھاجس کے لئے وہ ہرنائی سے کوئٹہ تک پیدل مارچ کر رہے تھے اس بابت انہوں نے راستے میں کئی مقامات پراحتجاجی کیمپ بھی لگا تھا گزشتہ روز حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ نے صوبائی مشیر سردار مسعود خان لونی، عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ کے ہمراہ ہرنائی بچاو تحریک کے کیمپ میں کا دورہ کیا اور ہرنائی بچاؤ تحریک کے عہدیداروں سے مذاکرات کرکے ہرنائی بچاوُ تحریک کے تمام 47 مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرادی تھی اور ہرنائی بچاوُ تحریک عہدیداروں نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔: