نارووال میں جھگڑے کے دوران داماد نے فائرنگ کرکے سسر کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق نارروال کے علاقے بڈھا ڈولہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد ملزم نے فائرنگ کی جس نتیجے میں سسر جاں بحق اور ساس سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد محلے والوں کے تشدد سے ملزم زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Share this: