طلباء تنظیموں کا دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ خضدار کے تعلیمی ادارے بھی بند کرنے اعلان

بلوچستان کے طلباء تنظیموں کے مرکزی کال پر بروز بدھ بلوچستان یونیورسٹی کے دو طالب علموں کے جبراا اغواء کیخلاف خضدار کے تمام تعلیمی ادارےبند رہیں گےتمام طلباء اور طالبات سے گزارش ہے وہ بلوچستان یونیورسٹی کے دو طالب علموں کے اغوا پر کل کالج اور یونیورسٹی میں کلاسز کا باٸیکاٹ کریں اور اظہار یکجہتی کرکے اپنے قوم دوستی کا ثبوت دیں۔ *کل بلوچستان یونیورسٹی آف انجیٸرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار، بواٸز ڈگری کالج ، جھالاوان میڈیکل کالج، سب کیمپس بہادر خان وویمن یونیورسٹی، گرلز ڈگری کالج سمیت تمام ہاٸیر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بند رٸینگے۔ لہذا تمام اکیڈمک، پروفیسر، لیکچرار ایسوسی ایشن اور ایمپلاٸرز یونین سے اپیل کرتے ہیں کہ اس احتجاجی کال کا احترام کرتے ہوٸے حمایت کریں منجانب: آل طلبإ تنظیمیں خضدار

Post a Comment

Previous Post Next Post