لاپتہ دوطلباء کی عدم بازیابی کیخلاف ساتھی طلباء کی جانب سے یونیورسٹی کے احاطے میں احتجاجی دھرناجاری

کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی سے مبینہ طور پر لاپتہ دوطلباء کی عدم بازیابی کیخلاف ساتھی طلباء کی جانب سے یونیورسٹی کے احاطے میں احتجاجی دھرناجاری ہے، طلباء کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان یونیورسٹی سمیت شہر کے دیگر جامعات میں بھی تدریسی عمل معطل رہی بلوچستان یونیورسٹی سے تین ہفتے قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے دوطلباء کی عدم بازیابی کے خلاف طلباء تنظیموں کی جانب سے یونیورسٹی کیاحاطے میں مین گیٹ پر دھرناجاری ہے دھرنے میں طلباء وطالبات شریک ہیں دھرنے میں شریک طلباء وطالبات کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ طلباء کو فوری بازیاب کیا جائے دوسری جانب طلباء کے دھرنے اور احتجاج کے باعث بلوچستان یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل ہے طلباء کی عدم بازیابی کیخلاف طلباء تنظیموں کی اپیل پر آئی ٹی اور خواتین یونیورسٹیز میں منگل کو بھی تدریسی عمل معطل رہی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post