نامعلوم افراد کی کلینک پرفائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق

، نامعلوم افراد کی کلینک پرفائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق
کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی کلینک پرفائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے کلینک پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر امیردین مری کوہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post