ژوب میں جنگلی درختوں کی کٹائی اور شکار پر پابندی عائد

کوئٹہ:ژوب میں پہلی مرتبہ 70برسوں بعد زیتون اور جلغوزے کے جنگلات وجنگلی درختوں کی کٹائی اور شکار پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے محکمہ جنگلات متبادل اندھن کا انتظام کرے تاکہ لوگ قیمتی جنگلات کو کاٹنے کی بجائے اس کی حفاظت کرے ان خیالات کااظہار اشرتحریک کے رہنماؤں شکور اخوندزادہ، ایمل کاکڑ، سعدالدین،سنگین ولی اور راز محمد نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 20نومبر 2021کو ژوب کے علاقے سیلیازہ کے مقام پر اشرتحریک کی جانب سے بلائی گئے جرگے میں زیتون اور چلغوزے کے جنگلات وجنگلی درختوں کی کٹائی پشتون روایات کے مترادف عمل قرار دیا گیا شکار پر مکمل پابندی کا اعلان کیا گیا اور نئے پودے لگانے کے عہد کیا گیا اس حوالے سے جرگے میں علاقے کے علماء، قبائلی مشیران، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،سماجی کارکنوں کا 70برس بعد جرگہ منعقدہ ہوا جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ شیرانی، ژوب، ہرنائی اورموسیٰ خیل میں قیمتی اور نایاب درختوں کی بے دریغ کٹائی جو کہ عرصے دراز سے جاری تھی اب نہایت زوروں پر ہے جس کا ہر وقت روک تھام ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ژوب،شیرانی کے مختلف علاقوں کادورہ کیا جس میں ہم نے زیتون اور چلغوزے کے نایاب اور قیمتی درختوں کی کٹائی کے حوالے سے لوگوں سے گھر گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں اس جرگے میں مدعو کیا جرگے میں جو فیصلے ہوئے ان میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی کے ساتھ ساتھ شکار پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ علاقے کومزید سرسبز کیا جاسکے جرگہ 20نومبر کو ژوب اور شیرانی کے درمیان علاقے سیلیازہ میں منعقد ہوا جس کیلئے بھرپور مہم چلائی گئی پہلی مرتبہ ماحولیات کے حوالے سے یہ جرگہ منعقدہ ہوا جرگے میں شیرانی، حریفال، بابڑ،مندوخیل، کاکڑ،ناصر،لوڈن، فروٹی ودیگر قبیلوں کے قبائلی مشیران نے شرکت کی جرگے میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے سینئر آفیسر ایاز خان مندوخیل، سیکرٹری قانون ڈاکٹر عمر بابر، سیکرٹری جنگلات،محکمہ جنگلات سوشل ویلفیئرمحکمہ تعلی، صحت اور ماحولیات کے سربراہان نے شرکت کی جرگے میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کیا گیاجس میں مطالبہ کیا گیا کہ ژوب میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی ہوگی محکمہ جنگلات اورزراعت اس حوالے سے مکمل تعاون کرے یہ قرار داد بھی منظور ہوئی کہ علاقے میں زیتون کی پیوند کاری،چلغوزے کیلئے حکومت جدید مشینری فراہم کرے تاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی زیتون کی تیل فروخت کیا جائے اس سے زرمبادلہ مل سکے انہوں نے کہا کہ اگر درختوں کی کٹائی اور شکار پر پابندی کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہوا تو مجبوراً قومی شاہراہ کو بلاک کرینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post