شمالی وزیرستان میں پاکستان آرمی پر حملہ مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے -
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر مسلح افراد کے جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا وزیراستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر حملہ کیا-
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار نائیک رحمان لانا نائیک عارف ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک کا تعلق میں چترال جبکہ دوسرے کا تعلق ٹانک سے ہے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ماضی میں شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے تاہم حکومر پاکستان اور تحریک طالبان کے درمیان مزاکرات کے پہلے مرحلے میں دونوں گروپوں نے ایک ماہ تک سیز فائر کا اعلان کیا تھا -
معاہدے کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے دسمبر کے نو تاریخ تک پاکستانی فورسز پر اپنے حملوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم آج اسی علاقے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی کو نشانہ بنایا ہے -
شمالی وزیرستان حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ہے تاہم کسی گروپ کے جانب سے اب تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے -