حکمرانوں نے رات کو چوروں کا طرز عمل اختیار کرتے ہوئے عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا، ایچ ڈی پی

حکمرانوں نے رات کو چوروں کا طرز عمل اختیار کرتے ہوئے عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا، ایچ ڈی پی
کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں وفاقی حکومت کی طرف سے آدھی رات کو عوام پر پیٹرول بم گرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے چوروں کی طرح نیم شب غریب عوام پر مہنگائی کا ایک طوفان مسلط کردیا ہے جو ان کے وعدوں اور دعوؤں کے بالکل برعکس عمل ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں میں اتنی اخلاقی جرأت بھی نہیں تھی کہ وہ دن کے اجالے یا پھر شام کے اوقت میں فیصلے کا اعلان کرتے انہوں نے چوروں کے طرز عمل اختیار کرتے ہوئے نیم شب کے بعد مہنگائی اس طرح مسلط کی کہ پہلے سے غربت،بیروزگاری کے مارے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ 20دن کے دوران 20روپے کے قریب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب 15تاریخ کو ایک با ر پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات موجود ہے جس سے پی ٹی آئی حکومت کی اصل عوام دشمن چہرے عوا م کے سامنے عیاں ہوتے جارہے ہیں مہنگائی کے اس طوفان کے بعد اب یہ حقیقت واضح ہورہی ہے کہ مخصوص مافیا کے ذریعے عوام کو یرغمال بناکر انہیں نان شبینہ کا محتاج بنایا جارہاہے بیان میں کہا گیا کہ اشیاء خوردنی،تیل،ادویات اور چینی پر ایک مافیا قابض بیٹھے ہیں جبکہ اب پیٹرولیم مافیا کے ذریعے مخصوص طبقات کو عوام کے خون چوسنے کی قانونی اجازت دی گئی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں پی ٹی آئی حکومت دیگر ممالک سے قیمتوں کا موازنہ کرنے کی بجائے اپنے ملک کے عوام کی معاشی پوزیشن کا ادراک کریں اور اس حقیقت کو بھی تسلیم کریں کہ جن ممالک کے ساتھ قیمتوں کا موازنہ کیا جاتاہے وہاں کے عوام کی قوت خرید اور سالانہ آمدنی پاکستانی عوام سے کئی گناہ زیادہے بیان میں پیٹرولم مصنوعات ادویات،خوردنی،تیل سمیت تمام اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ اضافے سمیت مہنگائی کے خاتمہ کا مطالبہ کیا۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post