گوادر، کوسٹ گارڈ کے رویہ کیخلاف جیونی زیرو پوائنٹ پر مظاہرین کا احتجاج، مکران کوسٹل ہائی وے بلاک
گوادر(نامہ نگار)کوسٹ گارڈ کی رویہ کیخلاف جیونی زیرو پوائنٹ پر احتجاج و مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کی جانب سے مکران کوسٹل ہائی وے کو رکاوٹیں کھڑی کر کے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا گیا، مظاہرین نے الزام لگایا کہ کوسٹ گارڈ کا رویہ دہشتگردانہ ہے، تربت اور گوادر سے آنے اور جانے والے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے،احتجاج جاری رہیگا، قدغن لگانے والے اپنا رویہ درست کریں۔بیروزگاری اور مہنگائی تلے دبے عوام کو احتجاج پر مجبور کیا جار رہا ہے
Share this: