افغان سرحد طویل مدت کے بعد پیدل آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا
چمن :پاک افغان سرحد طویل مدت کے بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا آج بروز منگل سے پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کاآغاز ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر طویل مدت کے بعد پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے آج بروز منگل سے کھول دیاگیاہے باب دوستی پر افغانستان طالبان حکومت اور پاکستانی باڈر سیکورٹی حکام،ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل اور کمیٹی اراکین کی جانب سے کامیاب مذاکرات کے بعد باب دوستی کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیاگیاہے باب دوستی افغانستان طالبان کی جانب سے اپنے شرائط منوانے کیلئے مکمل طورپر 5 اکتوبر کو بندکردیاگیاتھا جس سے پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طورپر بندہوگئی تھی باب دوستی کی بندش سے دونوں جانب مسافروں کی بڑی تعداد بھی پھنس گئی جبکہ سرحد کی بندش سے تاجروں کی اربوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں سرحدکے کھلنے سے عوام اور تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑگئی اور پاکستانی مسافرجو افغانستان میں پھنسے ہوئے تھے ان کے آنے کی بھی امید بندھ گئی جبکہ تاجروں اور مسافروں نے اس پر خوشی کااظہار کیا کمیٹی اراکین رہنماء قاری مسلم علم یار نے میڈیاپر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ یہ خوشی کالمحہ ہے اوردونوں ممالک کے عوام اور تاجروں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے دونوں ممالک اسلامی برادر ممالک ہے اوردونوں کے اچھے تعلقات کے خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو تجارت کاموقع مل سکے۔
Share this: