جیکب آباد، شہری دن دہاڑے لٹنے لگے

جیکب آباد، شہری دن دہاڑے لٹنے لگے
جیکب آباد:جیکب آباد میں دن دہاڑے شہری لٹنے لگے، بس اڈی سے تین مسلح افراددوکاندارسے چار لاکھ نقدی چھین کر فرار، شیدی محلہ سے موٹر سائیکل چھین لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے ہیں مسلح افراد واردات کرکے باآسانی فرار ہو جاتے ہیں لیکن پولیس وارداتوں کو روکنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے میں بے بس نظر آتی ہے گزشتہ روز سٹی تھانے کی حدود میں واقع بس اڈے سے دن دیہاڑے تین مسلح افراد بیہاری لعل سے چار لاکھ نقدی اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ شیدی محلہ سے مسلح افراد محمدعون سے نئی سوزوکی 125موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post