پنجگور پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ
پنجگور ( نمائندہ خصوصی)
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے گذشتہ رات ایک بجے پنجگور کے علاقے خدابادان میں چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت مسعود ولد مقبول احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے رواں ماہ فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے متعدد افراد حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔