نال گریشگ میں دو گروہوں میں پرانے قتل کی وجہ سے لڑائی، ایک شخص ہلاک*

*نال گریشگ میں دو گروہوں میں پرانے قتل کی وجہ سے لڑائی، ایک شخص ہلاک*
ضلع خضدار کی تحصیل نال کے علاقے گریشہ میں دو گروہوں میں لڑائی کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ یہ لڑائی پوگی اور گوارست کے موڑ پر ہوا۔ اس لڑائی میں مبینہ طور پر نیک سال ولد رحمت نے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر گھات لگا ئے اور اپنے بھائی شئے محمد کے مبینہ قاتل سیف اللہ پر حملہ کیا حملے کے نتیجے میں سیف اللہ اور اس کے چچا زاد بھائی واحد ولد شفیع محمد کافی زخمی ہوا جسے علاج کے لیے خضدار لے جایا گیا ۔وہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو تشویشناک بتا کر اسے کراچی ریفر کر دیا ۔جسے کراچی لے جایا جارہاتھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ واضح رہے سیف اللہ ولد پیر بخش پر کچھ سال قبل کوچہ گریشہ کے رہائشی شئے محمد ولد رحمت ساجدی اور خانجان ولد ساجو ساجدی کے قتل کے الزامات ہیں ۔شئے محمد ولد رحمت ،خانجان ولد ساجو دونوں کوچہ گریشگ کے رہائشی تھے جنھیں کچھ سال قبل کسی حملہ آور نے شام کے وقت گھات لگا کر فائرنگ سے قتل کر دیا تھا۔شئے محمد کے بھائی نیک سال نے اپنے بھائی کے قتل کے الزام میں سیف اللہ ولد پیر بخش کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جس کی بنیاد پر اسے گرفتار بھی کیا گیا لیکن بعد میں اسے رہا کردیا گیا۔ ہمارے نمائندے نے گریشہ کے مختف لوگوں سے اس قتل اور تنازع کے بارے میں پوچھا بیشتر لوگوں کے کہنے کے مطابق سیف اللہ ولد پیر بخش گریشگ ،کودہ اور ھینارو کے کچھ ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر کافی عرصے سے گریشہ میں چوری اور ڈاکہ زنی جیسے جرائم میں ملوث ہے اور اسے پاکستانی فوج کی حمایت حاصل ہونے کا بھی الزام ہے جو جرائم پیشہ افراد کو بلوچ سیاسی جھدکاروں کے خلاف منظم کرکے ڈیتھ اسکواڈ کی شکل میں استعمال کر رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post