گوادر، قلات اور پنجگور میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ(بی ٹی نیوز) طلباء کا گوادر، قلات اور پنجگور میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق مختلف علامیوں میں جاری کیے گئے اعلانات کے مطابق بلوچستان اور صوبے بھر کی طلباء تنظیمیں کل قلات، پنجگور اور گوادر میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرینگے۔ طلباء و طالبات نے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا سلسلہ اپنے دو ساتھیوں کی عدم بازیابی کے خلاف شروع کر رکھی ہے جو ان کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی ہاسٹل سے جبری طور پر گمشدہ کیے گئے تھے۔ طلباء تنظیموں نے اس ضمن میں حکومت کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی سے دو ملاقاتیں بھی کی ہیں مگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ طلباء اپنے ون پوائنٹ ایجنڈے پر کھڑے ہیں کہ ان کے لاپتہ طلباء کو بازیاب کیا جائے جس کے بعد وہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے دینگے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کی مادر یونیورسٹی جامعہ بلوچستان گزشتہ پندرہ دنوں سے بند ہے اور جامعہ کے طلباء مرکزی گیٹ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ طلباء کی یہ تحریک بلوچستان سے باہر بھی چل رہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور اور ملتان میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں جہاں لاپتہ طلباء کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جبکہ کل اوتھل میں بھی کلاسز کا بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post