بلوچستان کے علاقے سبی سے پاکستانی فورسزکے ہاتھوں جبری طور پرلاپتہ ہونے والے نوجوان گوادر سے رہا ہوگئے۔
مقامی میڈیا ”پسنی نیوز“ نے پولیس ذرائع سے خبر دی ہے کہ بلوچستان کے علاقے سبی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان گوادر سے بازیاب ہوگیا ہے۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کتنی مدت تک ریاستی عقوبت خانوں میں رہے۔
رہائی پانے والے نوجوان کی شناخت ٹنڈو ولد لیہو کے نام سے ہوگئی ہے جو سبی کے سکنہ سبزیاں کا رہائشی بتایا جاتاہے۔
واضع رہے کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچستان بھر میں روزانہ کی بنیاد پردرجنوں افراد جبری گمشدگی کا شکار ہوتے ہیں اور کچھ سالہ سال عقوبت خانوں میں ٹارچر سیل سے اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ کچھ رہا ہوکر واپس آجاتے ہیں لیکن ان کی جسمانی ودماغی صحت دونوں بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔