پنجگور: گچک سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ مزید 8 افراد کی شناخت ہوگئی

پنجگور: گچک میں پاکستانی فوج کی طرف سے فوج کشی کی جارہی ہے جس کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا گیا۔ جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے افراد میں سے 8 مزید افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔21 نومبر کو پاکستانی فوج نے محمود ولد بندو، واحد بخش ولد خداداد ، واحد ولد بھارو ، نظام ولد ولی محمد ، شیرجان ولد نورا ، ھمل ولد واحدبخش ، زھیر ولد سلیم اور منظور ولد الہی بخش کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا جو گچک کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔19 نومبر کو شروع کی گئی فوج کشی ابھی تک جاری ہے۔ گذشتہ دنوں پاکستانی فوج نے گچک سے 12 افراد کو جبری لاپتہ کیا تھا جن میں گلاب ولد حسین اور امان اللہ ولد عبدالصمد رہا کردیے گئے جبکہ دیگر تاحال فوجی حراست میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست کے بعد جبری لاپتہ کیے گئے افراد کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہے جو میڈیا پر رپورٹ ہوئی ہے۔ پاکستانی فوج لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے جس سے لوگ اپنے حراست میں لیے گئے عزیزوں کے بارے میں رپورٹ کرنے سے ڈر رہے ہیں۔ نا
مہ نگار کے مطابق پاکستانی فوج کے مظالم کی وجہ سے گچک میں لوگ اس قدر خوفزدہ ہیں کہ وہ فون پر ایک دوسرے کو حالات سے باخبر رکھنے کے لیے بھی بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post