ازمیر میں 5.1 شدت کا زلزلہ

استنبول(شِنہوا)ترکی کے مغربی صوبے ازمیر میں منگل کو 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی)نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے(صبح 9 بجے پاکستانی وقت)پر ازمیر کے ضلع “اورلا “کے قریب بحیرہ ایجیئن میں آیا۔اے ایف اے ڈی نے ٹویٹ کیا کہ” اورلا “کے قریب آنیوالے زلزلے کے بعد ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، مزید کہا کہ خطے میں فی الحال فیلڈ سکرینگ کا کام جاری ہے۔ازمیر کی 43 سالہ رہائشی یاسمین بونکوک نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ زلزلے کے ساتھ شدید بارش اور تیز ہوا کے باعث خوف وہراس پھیل گیا، میں نے ڈر کر بستر سے چھلانگ لگا دی۔اے ایف اے ڈی کے مطابق زلزلے کے پہلے جھٹکے کے 9منٹ بعد 4.3شدت کا ایک بڑا آفٹرشاک آیا۔گزشتہ سال اکتوبر میں ازمیر کے قریب بحیرہ ایجین میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث 117 افراد ہلاک اورایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post