پاکستان :فیروز والا میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

شیخوپورہ (آئی ا ین پی) شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقے لبان والا میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام 4 افراد جان بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، اور مرنے والوں میں دو بچیوں سمیت میاں بیوی شامل ہیں، تاہم ابھی تک ان کے ناموں کی شناخت نہ ہوسکی۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، یا کوئی ڈکیتی مزاحمت کے باعث واقعہ پیش آیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئیہیں اور قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تحقیقات کی جائیں گی اور واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post