بلوچستان بھر میں ینگ ڈاکٹرزکا احتجاج 34ویں روز میں داخل

بلوچستان بھر میں ینگ ڈاکٹرزکا احتجاج 34ویں روز میں داخل November 2, 2021 بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 34ویں روز بھی او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کوشدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے جبکہ محکمہ صحت کے حکام بھی غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزکی جانب سے مطالبات کے حق میں گزشتہ 34 روز سے او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری ہے۔ کوئٹہ شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز جہاں بیرونی مریضوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے، ان اوپی ڈیز پر گزشتہ 34 روز سے تالے لگے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔شہر کے اسپتالوں میں یومیہ ہزاروں کی تعداد میں مریض چیک اپ اور علاج ومعالجہ کے لیے آتے ہیں، ڈاکٹروں کی طویل عرصے سے ہڑتال، اوپی ڈیز کی بندش اور آپریشن تھیٹرز میں الیکٹیو سروسزکے بائیکاٹ سے مریضوں کو تکالیف کا سامنا ہے۔ بعض افراد نجی اسپتالوں اور کلینکس کا رخ کرنے پر مجبور ہیں جہاں بھاری فیس دے کر علاج کروارہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post