خضداراور سوراب میں زلزلے کے جھٹکے
ضلع خضدار اور سوراب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ضلع ہرنائی میں سات اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے آفٹر شاک آنے کا سلسلہ روک نہیں سکا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خضدار،بسیمہ اور سوراب ہفتہ کی شام چھ بجکر نومنٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت 4.2رکارڈ جبکہ گہرائی پندرہ کلو میٹر زمین تھی زلزلے کا مرکز خضدار سے 62کلومیٹر شمال مغرب میں تھا ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ضلع ہرنائی میں سات اکتوبر کو انے والے زلزلے کے آفٹر شاک آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہفتہ کی شب دومرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم زلزلہ پیما مرکز میں شدت رکارڈ نہیں ہوئی
Share this: