پنجگور دھماکے میں پارٹی کارکن کی شہادت پر افسوس ہے،۔بی این پی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پنجگور دھماکے اور پارٹی کارکن عبدالقیوم بلوچ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے بزدلانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایسے واقعات سے بلوچ قومی جمہوری سیاسی جدوجہد سے پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے تاریخ گواہ ہے کہ قوموں کو ظلم و زیادتیوں سے ختم کرنا ممکن نہیں شہادتوں‘ قربانیوں‘ ثابت قدمی کی جدوجہد سے تحاریک مضبوط ہوتی ہیں بیان میں کہا گیا کہ فوری طور پر واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے اور بزدلانہ واقعے میں جو بھی ملوث ہے انہیں کیفر کردار سزا دی جائے پارٹی کی جانب سے عبدالقیوم بلوچ شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبروجمیل عطا فرمائے۔
Share this: