، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ مسافروں کی چیخی نکل گئیں
حب(نامہ نگار ) عوام پر حکومت کے پیٹرول بم حملے سے متوسط طبقہ اشیاء خوردونوش کی خریدسے دور ہو گیا تو دوسری جانب غریب کی سواری پبلک ٹرانسپورٹ بھی مہنگی ہو گئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشر با اضافے کے بعد ضلع لسبیلہ میں پبلک ٹرانسپورٹ نے کرائے بھی بڑھادیئے کوچز بسوں ہائی ایکس وین اور رکشوں کے کرائے میں اضافے نے مسافروں کی چیخیں نکال دیں کراچی سے حب اور حب سے وند ر،اوتھل اور بیلہ جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ نے کرائے میں مزید اضافہ کردیا پبلک ٹرانسپورٹ کی کرائے میں اضافہ نے مسافروں کو امتحان میں ڈال دیا یکدم پبلک ٹرانسپورٹر کی کرائے میں اضافے کے بعد مسافروں اور گاڑی مالکان و کلینر ز کے مابین نوک جھوک کا سلسلہ شروع ہو گیا عوامی حلقوں کا کراچی حب،بیلہ جانے والی ٹرانسپورٹ کے کرائے مستحکم کرانے کا مطالبہ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ طوفانی مہنگائی کی لہر جاری ہے جس سے نہ صرف روز مرہ کے استعمال ہونے والی اشیاء خوردونوش بلکہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ہو شر اضافہ کردیا گیا جس کی وجہ سے غریب محنت کش طبقہ سمیت پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے غریب و متوسط طبقہ بری سے متاثرہ ہونے لگا ہے گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً10سے12روپے فی لیٹر میں اضافہ کرنے کے بعد منافع خور تاجروں نے اشیاء خوردونوش کے قیمتوں میں ہو باشر اضافہ کردیا اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ نے بھی کرائے میں کردیا جس کے برہ راست اثرات غریب مسافروں پر پڑنے لگے اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ بیلہ ٹو کراچی 185کلو میٹر کے کرائے فی کلو میٹر 1.88روپے مجموعی طور پر 344کردیا گیا ہے جبکہ اسی طرح سے بیلہ ٹو حب 300روپے بیلہ تا اوتھل 111روپے،بیلہ ٹو وندر 204روپے،اوتھل تا وندر 93روپے،اوتھل تا کراچی 232روپے،وندر تا کراچی 139روپے کراچی ٹو اوتھل 232روپے،اوتھل تا حب 186روپے اورحب تا93روپے کرائے مقرر کیا گیا اس سلسلے میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد جس طرح منافع خور تاجروں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں یکدم اضافہ کر کے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے اسی طرح سے پبلک ٹرانسپورٹ مسافر بردار کوچز،منی وین،ہائی ایکس اور رکشوں ڈرائیورز نے بھی کرائے میں من مانے اضافہ کردیا جس کی وجہ سے مسافروں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے غریبوں کی سواری پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے مستحکم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔