جاپان، پہاڑ آسو میں آتش فشاں پھٹ پڑا، لاوا ہزاروں میٹر تک پھیل گیا
Oct 20, 2021 | 16:06
ویب ڈیسک
شیئر کریں:
Share
Google+ Whatsapp Share
جاپان، پہاڑ آسو میں آتش فشاں پھٹ پڑا، لاوا ہزاروں میٹر تک پھیل گیا
جاپان کے پہاڑ آسو میں ہزاروں میٹر تک آتش فشاں پھٹ پڑا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی جاپان میں صبح کے وقت آتش فشاں پھٹا تاہم فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آتش فشاں پھٹنے کی بلندی 3،500 میٹر تک تھی ۔ حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آتش فشاں کے قریب نہ جائیں ۔واضح رہے کہ جاپان دنیا کے سب سے زیادہ آتش فشاں رکھنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔