آواران فورسز نے نوربخش نامی شخص کو جبری لاپتہ کردیا
آواران ( نامہ نگار ) آواران کے علاقہ پیرندر زومدان سے نوربخش ولد عبدالکریم سکنہ پسہیل کو فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیاہے ۔بتایا جارہاہے کہ کافی عرصہ پہلے فوج نے انھیں پسہیل سے زبردستی نقل مکانی کرنے پر مجبور کردیاتھا ۔جس کے بعد وہ اپنے خاندان اور دیگر رشتہ داروں سمیت آواران ہجرت کرکے وہاں کاشکاری بطور بزگری کر رہے تھے ۔باخبر زرائع کا کہناہے کہ فورسز نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی کا بھی رشتہ دار ی کسی بلوچ سرمچار سے ہوگا انھیں یہاں رہنے نہیں دیاجائے گا ۔یاد رہے لاپتہ نوربخش اور اس کے دیگر رشتہ دار مشکےکے پہاڑی علاقہ پسہیل میں آباو اجداد سے بس رہے تھے اور خانہ بدوش چلے تھے اور متعدد فوجی بربریت میں فورسز نے انکے مال مویشی لوٹ کر انھیں بلاآخر نقل مکانی پر مجبور کردیاتھا