بلوچستان کو انصاف دو ، مریم نواز نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی
October 30, 2021
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک وڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلوچستان کو انصاف دو پلیز -تاہم بعدازاں مریم نواز نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی
یاد رہے کہ یہ وڈیو 2019 کو برطانیہ میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بلوچستان کے حوالے سے ایک بڑے کمپئین کا حصہ تھی، جب اسٹیڈیم میں بھارت اور پاکستان کا میچ ہورہا تھا تو اوپر ایک پرائیویٹ جہاز پر بلوچستان کو انصاف دو کی بینر کے ساتھ اڑان بھر رہی تھی –
خیال رہے کہ یہ کمپین ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن اور بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے چلائی گئی تھی جبکہ اسی نوعیت کے اشتہارات پاکستان اور افغانستان کے میچ دوران بھی چلائے گئے تھے۔
کمپین کے حوالے سے ورلڈ بلوچ آگنائزیشن کی جانب سے ٹویٹر پر کہا گیا تھا کہ اشتہارات کا مقصد بلوچستان میں انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔